سورة الطارق - آیت 6

خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

وہ ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی منی سے، جو قضائے شہوت کے بعد زور سے نکلتی ہے۔ یہی قطرۂ آب ( منی ) رحم عورت میں جاکر، اگر اللہ کا حکم ہوتا ہے تو، حمل کا باعث بنتا ہے۔