سورة الطارق - آیت 3
النَّجْمُ الثَّاقِبُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ روشن ستارہ ہے (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* طارق سے کیا مراد ہے؟ خود قرآن نے واضح کر دیا۔ روشن ستارہ طَارِقٌ، طُرُوقٌ سے ہے جس کے لغوی معنی کھٹکھٹانے کے ہیں، لیکن طارق رات کو آنے والے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ستاروں کو بھی طارق اسی لئے کہا ہے کہ یہ دن کو چھپ جاتے اور رات کو نمودار ہوتے ہیں۔