سورة الانشقاق - آیت 13

إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی دنیا میں اپنی خواہشات میں مگن اور اپنے گھر والوں کےدرمیان بڑا خوش تھا۔