سورة التكوير - آیت 29

وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاہ سکتے (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی تمہاری چاہت ، اللہ کی توفیق پر منحصر ہے، جب تک تمہاری چاہت کے ساتھ اللہ کی مشیت اور اس کی توفیق بھی شامل نہیں ہوگی، اس وقت تک تم سیدھا راستہ بھی اختیار نہیں کر سکتے۔ یہ وہی مضمون ہے جو ﴿إِنَّكَ لا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ﴾ (القصص: 56) وغیرہ آیات میں بیان ہوا ہے۔