سورة التكوير - آیت 25

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیں۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس طرح نجومیوں کے پاس شیطان آتے ہیں اور آسمانوں کی بعض چوری چھپی باتیں ادھوری شکل میں انہیں بتلا دیتے ہیں۔ قرآن ایسا نہیں ہے۔