سورة التكوير - آیت 23

وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ پہلے ذکر گزر چکا ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے حضرت جبرائیل کو دو مرتبہ ان کی اصل حالت میں دیکھا ہے، جن میں سے ایک کا یہاں ذکر ہے۔ یہ ابتدائے نبوت کا واقعہ ہے، اس وقت حضرت جبرائیل (عليہ السلام) کے چھ سو پر تھے، جنہوں نے آسمان کے کناروں کو بھر دیا تھا۔ دوسری مرتبہ معراج کے موقعے پر دیکھا۔ جیسا کہ سورۂ نجم میں تفصیل گزر چکی ہے۔