سورة التكوير - آیت 7

وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس کے کئی مفہوم بیان کئے گئے ہیں۔ زیادہ قرین قیاس یہ معلوم ہوتاہے کہ ہر انسان کو اس کے ہم مذہب وہم مشرب کےساتھ ملا دیا جائے گا۔ مومن کو مومنوں کےساتھ اور بد کو بدوں کے ساتھ، یہودی کو یہودیوں کے ساتھ اور عیسائی کو عیسائیوں کے ساتھ، وَعَلَى هَذَا الْقِيَاسِ ۔