سورة التكوير - آیت 2

وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جب ستارے بے نور ہوجائیں گے (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی جس طرح سر پر عمامہ لپیٹا جاتا ہے، اس طرح سورج کے وجود کو لپیٹ کر پھینک دیا جائے گا۔ جس سے اس کی روشنی از خود ختم ہو جائے گی۔ حدیث میں ہے [ الشمس والقمر مكوران یوم القيامة ]۔ ( صحيح بخاری، بدء الخلق، باب صفة الشمس والقمر بحسبان) (قیامت والے دن چاند اور سورج لپیٹ دیئے جائیں گے)۔ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ لپیٹ کر ان دونوں کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا تاکہ مشرکین مزید ذلیل وخوار ہوں جو ان کی عبادت کرتے تھے۔ (فتح الباری، باب مذکور) ۔ ** دوسرا ترجمہ ہےجھڑ کر گر جائیں گے۔ یعنی آسمان پر ان کا وجود ہی نہیں رہے گا۔