سورة عبس - آیت 19
مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(اسے) ایک نطفہ سے (١) پھر اندازہ پر رکھا اس کو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی جس کی پیدائش ایسے حقیر قطرۂ آب سے ہوئی ہے، کیا اسے تکبر زیب دیتا ہے؟ ** اس کا مطلب ہے کہ اس کے مصالح نفس اسے مہیا کیے، اس کو دو ہاتھ دو پیر اوردو آنکھیں اور دیگر آلات وخواص عطا کیے۔