سورة عبس - آیت 12

فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو چاہے اس سے نصیحت لے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی جو اس میں رغبت کرے، وہ اس سے نصیحت حاصل کرے، اسے یاد کرے اور اس کے موجبات پر عمل کرے۔ اور جو اس سے اعراض کرے اور بے رخی برتے، جیسے اشراف قریش نے کیا، تو ان کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔