سورة عبس - آیت 11

كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یہ ٹھیک نہیں (١) قرآن تو نصیحت کی چیز ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی غریب سے یہ اعراض اور اصحاب حیثیت کی طرف خصوصی توجہ، یہ ٹھیک نہیں۔ مطلب ہے کہ آئندہ اس کا اعادہ نہ ہو۔