سورة عبس - آیت 3

وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

تجھے کیا خبر شاید وہ سنور جاتا (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی وہ نابینا تجھ سے دینی رہنمائی حاصل کرکے عمل صالح کرتا جس سے اس کا اخلا ق وکردار سنور جاتا، اس کے باطن کی اصلاح ہو جاتی اور تیری نصیحت سننے سے اس کو فائدہ ہوتا۔