سورة النازعات - آیت 22

ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس نے ایمان واطاعت سےاعراض ہی نہیں کیا بلکہ زمین میں فساد پھیلانے اور موسیٰ (عليہ السلام) کا مقابلہ کرنے کی سعی کرتا رہا، چنانچہ جادوگروں کو جمع کرکے ان کا مقابلہ حضرت موسیٰ (عليہ السلام) سےکرایا، تاکہ موسیٰ (عليہ السلام) کو جھوٹا ثابت کیا جا سکے۔