سورة النازعات - آیت 16

إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ (عليہ السلام) مدین سے واپس آگ کی تلاش میں کوہ طور پر پہنچ گئے تھے تو وہاں ایک درخت کی اوٹ سے اللہ تعالیٰ نےموسیٰ (عليہ السلام) سے کلام فرمایا، جیسا کہ اس کی تفصیل سورۂ طہ کے آغاز میں گزری طُوَى اسی جگہ کا نام ہے، ہم کلامی کا مطلب نبوت ورسالت سےنوازنا ہے۔ یعنی موسیٰ (عليہ السلام) آگ لینے گئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں رسالت عطا فرما دی۔