سورة النازعات - آیت 14

فَإِذَا هُم بِالسَّاهِرَةِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وہ ایک دم میدان میں جمع ہوجائیں گے (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* سَاهِرَةٌ سےمراد زمین کی سطح یعنی میدان ہے۔ سطح زمین کو سَاهِرَةٌ اس لئےکہا گیا ہے کہ تمام جانداروں کا سونا اور بیدار ہونا، اسی زمین پر ہوتا ہے، بعض کہتے ہیں کہ چٹیل میدانوں اور صحراوں میں خوف کی وجہ سےانسان کی نیند اڑ جاتی ہےاور وہاں بیدار رہتاہے، اس لئے سَاهِرَةٌ کہا جاتا ہے۔ ( فتح القدیر ) بہرحال یہ قیامت کی منظر کشی ہے کہ ایک ہی نفخے سے سب لوگ ایک میدان میں جمع ہو جائیں گے۔