سورة النازعات - آیت 12

قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان دہ ہے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اگر واقعی ایسا ہوا جیسا کہ محمد (ﷺ) کہتا ہے، پھر تو یہ دوبارہ زندگی ہمارے لئے سخت نقصان دہ ہوگی۔