سورة النبأ - آیت 8

وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہم نے تجھے جوڑا جوڑا پیدا کیا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی مذکر اور مونث۔ نراور مادہ یا ازواج بمعنی اصناف والوان ہے۔ یعنی مختلف شکلوں اور رنگوں میں پیدا کیا، خوب صورت، بدصورت، دراز قد، کوتاہ قد، سفید اور سیاہ وغیرہ۔