سورة النبأ - آیت 7

وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا) ؟ (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- أَوْتَادٌ، وَتَدٌ کی جمع ہے میخیں۔ یعنی پہاڑوں کو زمین کے لئے میخیں بنایا تاکہ زمین ساکن رہے،حرکت نہ کرے، کیوں کہ حرکت واضطراب کی صورت میں زمین رہائش کے قابل ہی نہ ہوتی۔