سورة المرسلات - آیت 48

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کرلو تو نہیں کرتے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی جب ان کو نماز پڑھنے کا حکم دیا جاتا ہے، تو نماز نہیں پڑھتے۔