سورة المرسلات - آیت 39

فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ سخت وعید اور تہدید ہے کہ اگر تم میری گرفت سے بچ سکتے ہو اور میرے حکم سے نکل سکتے ہو تو بچ اور نکل کے دکھاؤ۔ لیکن وہاں کس میں یہ طاقت ہوگی؟ یہ آیت بھی ایسے ہی ہے، جیسے یہ آیت ہے ﴿يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ... (الرحمٰن: 33)