سورة المرسلات - آیت 36

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی۔ (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مطلب یہ ہے کہ ان کے پاس پیش کرنے کے لیے معقول عذر ہی نہیں ہوگا جسے وہ پیش کرسکیں گے۔