سورة المرسلات - آیت 5
فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور وحی لانے والے فرشتوں کی قسم۔ (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- جو اللہ کا کلام پیغمبروں تک پہنچاتے ہیں یا رسول مراد ہیں جو اللہ کی طرف سے نازل کردہ وحی، اپنی امتوں کو پہنچاتے ہیں۔