سورة المرسلات - آیت 3
وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر (ابر کو) ابھار کر پراگندہ کرنے والیوں (١) کی قسم۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یا فرشتے مراد ہیں، جو بعض دفعہ ہواؤں کے عذاب کے ساتھ بھیجے جاتے ہیں۔ 2- یا ان فرشتوں کی قسم، جو بادلوں کو منتشر کرتے ہیں یا فضائے آسمانی میں اپنے پر پھیلاتے ہیں۔ تاہم امام ابن کثیر اور امام طبری نے ان تینوں ہوائیں مراد لینے کو راجح قرار دیا ہے، جیسے کہ ترجمے میں بھی اسی کو اختیار کیا ہے۔