سورة الإنسان - آیت 25
وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اپنے رب کے نام کا صبح شام ذکر کیا کر۔ (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- صبح وشام سے مراد ہے، تمام اوقات میں اللہ کا ذکر کر۔ یا صبح سے مراد فجر کی نماز اور شام سے عصر کی نماز ہے۔