سورة القيامة - آیت 26
كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
نہیں نہیں (١) جب روح ہنسلی تک (٢) پہنچے گی۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی یہ ممکن نہیں کہ کافر قیامت پر ایمان لے آئیں۔ ** تراقی، ترقوہ کی جمع ہے۔ یہ گردن کے قریب، سینے اور کندھے کے درمیان ایک ہڈی ہے، یعنی جب موت آئے گی آہنی پنجہ تمہیں اپنی گرفت میں لے لے گا۔