سورة القيامة - آیت 23

إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اپنے رب کی طرف دیکھتے ہونگے (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ اہل ایمان کے چہرے ہونگے جو اپنے حسن انجام کی وجہ سے مطمئن، مسرور اور منور ہونگے۔ مزید دیدار الٰہی سے بھی لطف اندوز ہونگیں۔ جیسا کہ صحیح حدیث سے ثابت ہے اور اہل سنت کا متفقہ عقیدہ ہے۔