سورة المدثر - آیت 51
فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جو شیر سے بھاگے ہوں۔ (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی یہ حق سے نفرت اور اعراض کرنے میں ایسے ہیں جیسے وحشی، خوف زدہ گدھے، شیر سے بھاگتے ہیں جب وہ ان کا شکار کرنا چاہیے۔ قسورۃ'بمعنی شیر بعض نے تیر انداز معنی بھی کئے ہیں ۔