سورة المدثر - آیت 18

إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس نے غور کرکے تجویز کی (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی قرآن اور نبی (ﷺ) کا پیغام سن کر، اس نے اس امر پر غور کیا کہ میں اس کا جواب دوں؟ اور اپنے جی میں اس نے وہ تیار کیا۔