سورة المدثر - آیت 17

سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

عنقریب میں اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گا (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی ایسے عذاب میں مبتلا کروں گا جس کا برداشت کرنا نہایت سخت ہوگا، بعض کہتے ہیں، جہنم میں آگ کا پہاڑ ہوگا جس پر اس کو چڑھایا جائے گا۔ ارھاق کے معنی ہیں۔ انسان پر بھاری چیز لاد دینا۔ (فتح القدیر)