سورة المدثر - آیت 16
كَلَّا ۖ إِنَّهُ كَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيدًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
نہیں نہیں (١) وہ ہماری آیتوں کا مخالف ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی میں اسے زیادہ نہیں دونگا۔ 2- یہ کلا کی علت ہے۔ عنید اس شخص کو کہتے ہیں جو جاننے کے باوجود حق کی مخالفت کرے اور اس کو رد کرے۔