سورة المزمل - آیت 16
فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَأَخَذْنَاهُ أَخْذًا وَبِيلًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
تو فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت (وبال) کی پکڑ میں پکڑ لیا (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس میں اہل مکہ کو تنبیہ ہے کہ تمہارا حشر بھی وہی ہو سکتا ہے۔ جو فرعون کا موسیٰ (عليہ السلام) کی تکذیب کی وجہ سے ہوا۔