سورة المزمل - آیت 13
وَطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَعَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور حلق میں اٹکنے والا کھانا ہے اور درد دینے والا عذاب ہے (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* انکال، نکل کی جمع ہے قیود (بیڑیاں) اور بعض نے اغلال کے معنی میں لیا ہے۔ یعنی طوق، جحیما ‘ بھڑکتی آگ ذَا غُصَّةٍ حلق میں اٹک جانے والا، نہ حلق سے نیچے اترے اور نہ باہر نکلے۔ یہ زَقُّوْم کا کھانا ہوگا۔ ضَرِیْع ایک کانٹے دار جھاڑی ہے جو سخت بدبو دار اور زہریلی ہوتی ہے۔