سورة نوح - آیت 22

وَمَكَرُوا مَكْرًا كُبَّارًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ان لوگوں نے بڑا سخت فریب کیا، (١)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٢٢۔ ١ یہ مکر یا فریب کیا تھا بعض کہتے ہیں ان کا بعض لوگوں کو حضرت نوح (علیہ السلام) کے قتل پر ابھارنا تھا بعض کہتے ہیں کہ مال واولاد کی وجہ سے جس فریب نفس کا وہ شکار ہوئے حتی کہ بعض نے کہا کہ اگر یہ حق پر نہ ہوتے تو ان کو یہ نعمتیں میسر کیوں آتیں؟ بعض کے نزدیک ان کا کفر ہی بڑا مکر تھا۔