سورة نوح - آیت 10
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور میں نے کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناہ بخشواؤ (١) (اور معافی مانگو) وہ یقیناً بڑا بخشنے والا ہے (٢)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی ایمان اور اطاعت کا راستہ اپنالو، اور اپنے رب سے گزشتہ گناہوں کی معافی مانگ لو۔ ** وہ توبہ کرنے والوں کے لئے بڑا رحیم وغفار ہے۔