سورة نوح - آیت 5
قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(نوح (علیہ السلام) نے) کہا اے میرے پروردگار! میں نے اپنی قوم کو رات دن تیری طرف بلایا ہے (١)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی تیرے حکم کی تعمیل میں، بغیر کسی کوتاہی کے رات دن میں نے تیرا پیغام اپنی قوم کو پہنچایا ہے۔