سورة نوح - آیت 3
أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کہ تم اللہ کی عبادت کرو (١) اور اسی سے ڈرو (٢) اور میرا کہنا مانو۔ (٣)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اور شرک چھوڑ دو، صرف اسی کی عبادت کرو۔ 2- اللہ کی نافرمانیوں سے اجتناب کرو، جن سے تم عذاب الٰہی کے مستحق قرار پا سکتے ہو، 3- یعنی میں تمہیں جن باتوں کا حکم دوں اس میں میری اطاعت کرو، اس لئے کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول اور اس کا نمائندہ بن کر آیا ہوں۔