سورة المعارج - آیت 28

إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں۔ (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ سابقہ مضمون ہی کی تاکید ہے کہ اللہ کے عذاب سے کسی کو بھی بےخوف نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر وقت اس سے ڈرتے رہنا اور اس سے بچاؤ کی ممکنہ تدابیر اختیار کرتے رہنا چاہیے۔