سورة المعارج - آیت 19
إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بیشک انسان بڑے کچے دل والا بنایا گیا ہے (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* سخت حریص اور بہت جزع فزع کرنے والے کو ھلوع کہا جاتا ہے۔ جس کو ترجمے میں انسان کچے دل والا سے تعبیر کیا گیا ہے کیونکہ ایسا شخص ہی بخیل وحریص اور زیادہ جزع فزع کرنے والا ہوتا ہے۔ آگےاس کی صفت بیان کی گئی ہے۔