سورة الحاقة - آیت 45
لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
تو البتہ ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یا دائیں ہاتھ کے ساتھ اس کی گرفت کرتے، اس لئے کہ دائیں ہاتھ سے گرفت زیادہ سخت ہوتی ہے۔ اور اللہ کے دونوں ہاتھ ہی دائیں ہیں۔