سورة الحاقة - آیت 40

إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- بزرگ رسول سے مراد حضرت محمد (ﷺ) ہیں۔ اور قول سے مراد تلاوت ہے یعنی رسول کریم سے مراد ایسا قول ہے جو یہ رسول کریم (ﷺ) کی طرف سے تمہیں پہنچاتا ہے۔ کیونکہ قرآن، رسول یا جبرائیل (عليہ السلام) کا قول نہیں ہے، بلکہ اللہ کا قول ہے جو اس نے فرشتے کے ذریعے سے پیغمبر پر نازل فرمایا ہے، پھر پیغمبر اسے لوگوں تک پہنچاتا ہے۔