سورة الحاقة - آیت 39
وَمَا لَا تُبْصِرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی اللہ کی پیدا کردہ وہ چیزیں، جو اللہ کی ذات اور اس کی قدرت وطاقت پر دلالت کرتی ہیں، جنہیں تم دیکھتے ہو یا نہیں دیکھتے، ان سب کی قسم ہے۔ آگے جواب قسم ہے۔