سورة الحاقة - آیت 36

وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور نہ سوائے پیپ کے اس کی کوئی غذا ہے۔ (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- بعض کہتے ہیں کہ یہ جہنم میں کوئی درخت ہے بعض کہتے ہیں کہ زقوم ہی کو غسلین کہا گیا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ جہنمیوں کی پیپ یا ان کے جسموں سے نکلنے والا خون اور بدبودار ہوگا۔ اللہ ہمیں اس سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔