سورة الحاقة - آیت 34
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور مسکین کے کھلانے پر رغبت نہ دلاتا تھا (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی عبادت و اطاعت کے ذریعے سے اللہ کا حق ادا کرتا تھا اور نہ وہ حقوق ادا کرتا تھا جو بندوں کے بندوں پر ہیں۔ گویا اہل ایمان میں یہ جامعیت ہوتی ہے کہ وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کی ادائیگی کا اہتمام کرتے ہیں۔