سورة الحاقة - آیت 5

فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

(جس کے نتیجے میں) ثمود تو بیحد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کردیئے گئے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- طاغیۃ، ایسی آواز جو حد سے تجاوز کر جا نے والی ہو، یعنی نہایت خوف ناک اور اونچی آواز سے قوم ثمود کو ہلاک کیا گیا، جیسا کہ پہلے متعدد جگہ گزرا۔