سورة القلم - آیت 33
كَذَٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یوں ہی آفت آتی ہے (١) اور آخرت کی آفت بہت ہی بڑی ہے کاش انہیں سمجھ ہوتی (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اللہ کے حکم کی مخالفت اور اللہ کے دیے مال میں بخل کرنے والوں کو ہم دنیا میں اسی طرح عذاب دیتے ہیں۔ ** لیکن افسوس وہ اس حقیقت کو نہیں سمجھتے، اس لئے پروا نہیں کرتے۔