سورة القلم - آیت 8

فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس تو جھٹلانے والوں کو نہ مان (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اطاعت سے مراد یہاں وہ مدارات ہے جس کا اظہار انسان اپنے ضمیر کے خلاف کرتا ہے۔ یعنی مشرکوں کی طرف جھکنے اور ان کی خاطر مدارت کی ضرورت نہیں ہے۔