سورة الملك - آیت 20

أَمَّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ جُندٌ لَّكُمْ يَنصُرُكُم مِّن دُونِ الرَّحْمَٰنِ ۚ إِنِ الْكَافِرُونَ إِلَّا فِي غُرُورٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

سوائے اللہ کے تمہارا وہ کون سا لشکر ہے جو تمہاری مدد کرسکے(1) کافر تو سراسر دھو کے میں ہیں (2)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ استفہام تقریع وتوبیخ کے لئے ہے 'جند کے معنی ہیں لشکر' جتھا یعنی کوئی لشکر اور جتھا ایسا نہیں جو تمہیں اللہ کے عذاب سے بچا سکے۔ ** جس میں انہیں شیطان نے مبتلا کر رکھا ہے۔