سورة المجادلة - آیت 21
كَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي ۚ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اللہ تعالیٰ لکھ چکا ہے (١) کہ بیشک میں اور میرے پیغمبر غالب رہیں گے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ زورآور اور غالب ہے (٢)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی تقدیر اور لوح محفوظ میں، جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی۔ یہ مضمون سورہ مومن: 51 -52 میں بھی بیان کیا گیا ہے۔ ** جب یہ بات لکھنے والا، سب پر غالب اور نہایت زور آور ہے، تو پھر اور کون ہے جو اس فیصلے میں تبدیلی کرسکے؟ مطلب یہ ہوا کہ یہ فیصلہ قدر محکم اور امر مبرم ہے۔