سورة الواقعة - آیت 90

وَأَمَّا إِن كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جو شخص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ دوسری قسم ہے، عام مومنین۔ یہ بھی جہنم سے بچ کر جنت میں جائیں گے، تاہم درجات میں سابقین سے کم تر ہوں گے۔ موت کے وقت فرشتے ان کو بھی سلامتی کی خوش خبری دیتے ہیں۔