سورة الواقعة - آیت 48
أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس سے معلوم ہوا کہ عقیدۂ آخرت کا انکار ہی کفر وشرک اور معاصی میں ڈوبے رہنے کا بنیادی سبب ہے . یہی وجہ ہے کہ جب آخرت کاتصور، اس کے ماننے والوں کے ذہنوں میں دھندلا جاتا ہے، تو ان میں بھی فسق وفجور عام ہو جاتا ہے۔ جیسے آج کل عام مسلمانوں کا حال ہے۔